بیوروکریسی کیلئے نئے گھر یا گاڑیوں کی منظوری نہیں دی، عظمیٰ بخاری
07-03-2024
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے مریم نواز کی پنجاب حکومت نے کسی نئے گھر یا نئی گاڑیوں کی منظوری نہیں دی۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا یہ منظوری نگران حکومت کے دور میں ہوئی تھی، سابقہ نگران حکومت کے فیصلے کے تحت افسران کو گھر ملے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی، اس منصوبے کی ٹوٹل لاگت 1644 ملین اور اخراجات 501 ملین ہیں، مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں اس کے لئے صرف 20 کروڑ رکھے گئے ہیں۔