عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

07-03-2024

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی سطح پر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2 ہزار 345 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔دوسری جانب مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گئی اسی طرح  فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔