شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف قازقستان پہنچ گئے
07-03-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لئے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وزیراعظم تنظیم کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم روسی اور چینی صدر سے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔