وزیر اعظم کی روسی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
07-03-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان روس کے دیرینہ اور کاروباری تعلقات ہیں ،آپ سے ملاقات کرکے اچھا لگا، ہمیں مستقبل میں مزید تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس کو چمڑے اور کپڑے کی مصنوعات برآمد کرتے ہیں، ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی مزید فروغ دینا ہے۔