پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن،25روز میں10ہزار919 کلو بیگز ضبط

07-03-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے مطابق پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  25 روز کے دوران 10 ہزار 919  کلو پلاسٹک بیگز ضبط اور 24 ہزار 523 مقامات پر چھاپے مارے گئے، مجسٹریٹ  ماحولیات کی عدالت میں 5 چالان جمع کرائے گئے، ان چھاپوں کے دوران لاہور سے ایک ہزار 2 کلو پلاسٹک بیگز کو دکانوں سے اٹھایا گیا، اتوار کے روز بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ غیرقانونی پلاسٹک بیگز کی روک تھام سے سموگ اور فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی، سب لوگ انفرادی و اجتماعی سطح پر پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف اپنا فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مینوفیکچررز  کے75مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز نہ بنانے ،قوانین پر عملدرآمد اور حکومت سے تعاون کرنے پر مشکور ہیں۔