علاج مزید مہنگا ،200 سے زائد طبی آلات مہنگے،بھاری سیلز ٹیکس عائد

07-03-2024

(ویب ڈیسک) طبی آلات پرسیلز ٹیکس عائد ہوگیا،تھرمامیٹر،شوگرسٹرپس،بی پی آپریٹرز،سرجیکل گلوز اور وہیل چیئرز بھی مہنگی ہوگئیں۔

اب میڈیکل ڈیوائسز پر بھی ٹیکس دینا ہوگا،200 سے زائد طبی آلات مہنگے ہوگئے، شوگر چیک کرنے والی معمولی نوعیت کی سٹرپس کا پیکٹ 700 روپے کے بجائے ہول سیل میں ایک ہزار روپے کا ملے گا۔ 13 ہزاروالی وہیل چیئرساڑھے17  ہزار تک پہنچ جائےگی،بی پی آپریٹس سمیت گھروں میں استعمال ہونے والی دیگر ڈیوائسزکی قیمتیں بھی دگنی ہوجائیں گی۔ ڈاکٹرزکا کہنا ہےسیلز ٹیکس سےبراہ راست عام آدمی متاثر ہوگا۔ پیما ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین مسعود احمد کا کہنا ہے کہ95 فیصد میڈیکل ڈیوائسزوطبی آلات بیرون ممالک سے منگوائے جاتے ہیں،ڈیوائسز مہنگی ہونے سے علاج مہنگا ہوجائے گا۔