جسم نمایاں کرنے والا لباس بالکل پسند نہیں: نمرہ خان

07-03-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے کہا ہے کہ جسم نمایاں کرنے والا لباس مجھے بالکل پسند نہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران نمرہ خان کا کہنا تھا کہ میرا پہلا اصول یہی ہے کہ میں اپنا جسم ظاہر نہیں کروں گی، میں جسم کو ڈھانپ کر خود کو دلکش دکھانا پسند کرتی ہوں، میری کوشش یہی رہتی ہے کہ جسم نمایاں کیے بغیر میں کتنی بہتر لگ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  میری جو چیز میرے والد، بہنوئی اور خاندان کے دیگر قریبی لوگ کلک کرکے نہیں دیکھ سکتے، اسے میں کیسے اپنا سکتی ہوں؟ ڈرامے کے سیٹ پر  پیش آنے والے انوکھے واقعہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے  بتایا کہ ایک بار سیٹ پر میں نے ایک سینئر اداکار کو سلام کیا جس کا انہوں نے بہت روکھے انداز میں جواب دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ان سینئر اداکار سے ان کے اس رویئے سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں انہوں نے مجھے سب کے سامنے بری طرح ڈانٹ دیا اور میں رو پڑی۔