نوے کی دہائی میں لڑکے اچھے تھے،اب لاٹ خراب آ رہی ہے: ماڈل مائرہ جعفری

07-03-2024

(ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی ماڈل مائرہ جعفری کا کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی تک اچھے اور وفادار لڑکے آ رہے تھے، اب جو لڑکوں کی لاٹ آ رہی ہے، وہ خراب ہے، آج کل کے لڑکوں کے نخرے زیادہ ہیں۔

ماڈل کی سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں انہوں نے نئی نسل کی لڑکیوں اور لڑکوں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ اگرچہ آج کل کی لڑکیوں کے نخرے بھی ہیں لیکن پھر بھی لڑکیاں بہتر ہیں۔ ماڈل کا کہنا ہے کہ آج کل جس بھی لڑکی سے محبت اور تعلقات سے متعلق پوچھا جائے گا تو وہ شکایت کرتی دکھائی دیں گی، اس کا ایک سبب لڑکوں کا اچھا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ 1990 کی دہائی کے لڑکے اچھے تھے لیکن آج کل لڑکوں کی لاٹ خراب نکل رہی ہے۔ انہوں نے مثال دی کہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین ہی دیکھ لیں، وہ ایک دوسرے کے ساتھ وفادار ہیں، ایک دوسرے کا درد سمجھتے ہیں لیکن آج کل کے لڑکے ایسا نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کے لڑکوں کے نخرے زیادہ ہوگئے ہیں، ان کے اپنے مسائل اتنے ہیں کہ لڑکیوں سے بات ہی نہیں کرتے اور جب وہ لڑکیوں سے ہی بات نہیں کریں گے تو لڑکیاں بھی ان سے بات نہیں کرتیں۔ مائرہ جعفری کے مطابق جب لڑکیوں سے لڑکے بات ہی نہیں کریں گے تو لڑکیاں سنگل رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ نئی نسل کی لڑکیوں کے مسائل بھی ہیں لیکن پھر بھی لڑکیاں کچھ بہتر ہوتی ہیں لیکن لڑکوں میں وفا نہیں رہی۔ مائرہ جعفری کے مطابق آج کل کے لڑکے نہ تو وفادار ہیں، نہ ہی سچے ہیں، نہ خوبصورت اور اچھے ہیں، آج کل لڑکوں کی لاٹ خراب نکل رہی ہے۔ ماڈل کی جانب سے نئی نسل کے لڑکوں کی لاٹ خراب نکلنے کی بات کہنے پر لوگوں نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے اور زیادہ تر لڑکیاں ان کی بات سے اتفاق کرتی دکھائی دیں۔