حبا بخاری کو شہریار منور سے نیا لقب مل گیا

07-03-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار، ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور نے اداکارہ حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین قرار دے دیا ۔

حال ہی میں اداکار شہریار منور نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں  نے اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ  دوستی کے بارے میں گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ یہ الگ بات ہے کہ حبا بخاری شوٹنگ کے لیے تاریخیں بہت دیر سے دیتی ہیں مگر وہ  ایک پرسکون اور ٹھہری ہوئی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ریٹنگ کوئین اور ڈرامہ انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ بھی  ہیں۔  اُن کا مزید کہنا تھا کہ حبا بخاری سیٹ پر زیادہ گھلتی ملتی نہیں ہیں اور اپنے موبائل فون کے ساتھ مصروف رہتی ہیں۔ دوسری جانب حبا بخاری  کا اپنے ساتھی اداکار سے متعلق کہنا تھا کہ شہریار منور صدیقی بہت سادہ اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں، شہرت کے باوجود اِن میں ’میں‘ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، وہ شائستہ شخصیت اور کمال کے ہیں۔ حبا بخاری نے بتایا کہ شہریار منور صدیقی کو بھی سیٹ پر دیگر ساتھی اداکاروں یا عملے کے ساتھ گھلنا ملنا بالکل پسند نہیں، شوٹنگ کے دوران وہ اپنے کمرے میں رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ حبا بخاری اور شہریار منور نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’رَد‘ میں ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں، انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو شائقین کی جانب سے ایک ساتھ خوب پسند کیا جا رہا ہے۔