ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ، شوہر کی عبوری ضمانت خارج
07-03-2024
(لاہور نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ نے زینب جمیل پر فائرنگ کے مقدمے میں ماڈل کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی، ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ ماڈل زینب جمیل نے اپنے شوہر پر فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس مئی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں انہیں 6 گولیاں ماری گئی تھیں۔ زینب جمیل نے اپنی گاڑی اپنے بیوٹی سلون کے سامنے آ کر روکی تھی کہ 2 موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی کار کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔