چیف سیکرٹری کی نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

07-03-2024

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں   ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں،  پی ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن بیگز کی وافر دستیابی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ  اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے ڈرینز اور سیوریج  لائنز کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے، بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔