آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ
07-03-2024
(لاہور نیوز ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے 10 جولائی سے قبل بجلی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 سے 10 ارب ڈالر لینے کا خواہاں ہے۔ جس کی تمام شرائط مکمل کر لی گئی ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض دینے کی حامی بھر لی ہے۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ اقدامات سے بھی آگاہ کر دیا۔ جس کے بعد آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل بجلی کی قیمتوں میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ قرض پروگرام کے معاہدے کے لیے آئی ایم ایف ٹیم کا پاکستان آنا اب ضروری نہیں۔ قرض پروگرام پر سٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہوچکے ہیں اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔