حریم فاروق کی منگنی کی خبریں زیر گردش، ویڈیو وائرل

07-03-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

حریم فاروق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جوکہ مختلف تصاویر کو ایک جگہ اکٹھا کرکے بنائی گئی۔ ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ سعد سلطان نامی شخص بھی موجود ہے، یہ تصاویر مختلف موقع پر لی گئیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق اور سعد کے درمیان کافی گہری دوستی ہے۔ آخر کی تصاویر میں حریم فاروق ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ سعد سلطان نے سیاہ اور سفید رنگ کا روایتی پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ کافی خوش بھی نظر آرہے ہیں۔ حریم فاروق نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سعد سلطان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سعدی! سالگرہ مبارک ہو، آپ میرے پاگل پن کو پُرسکون کرتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہم نے تقریباً آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی۔ پوسٹ کے اختتام میں حریم فاروق نے سعد سلطان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔ حریم فاروق کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سعد سلطان کو اپنا جیون سلطان چُن لیا ہے، تاہم اداکارہ نے ابھی تک ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔