موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان شہری کی گاڑی چرا کرفرار

07-03-2024

(ویب ڈیسک) شہر میں کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، گلشن راوی کے علاقہ میں چور شہری ساجد اقبال کی کار لے اڑے۔

پولیس کے مطابق واردات 30 جون کی رات ساڑھے 3 بجے ایف بلاک گلشن راوی میں ہوئی ، موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان کار چرانے کے بعد فرار ہوگئے۔  گلشن راوی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر واردات کا مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔