ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں ، 5 منشیات فروش گرفتار

07-03-2024

(ویب ڈیسک) ڈولفن پولیس کی لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں ، آئس اور چرس برآمد کی گئی۔

ڈولفن سکواڈ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نواں کوٹ سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 2700 گرام چرس برآمد کی گئی، ریس کورس کے علاقہ سے موٹر سائیکل سوار ملزم سے 8 بوتل شراب برآمد کی گئی جبکہ اقبال ٹاؤن میں سنیپ چیکنگ کے دوران 2 ملزموں سے 100 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیاجبکہ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے ڈولفن ٹیموں کو مزید الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔