پی سی بی کا کیا رونا، کھیلوں کی ہر فیڈریشن پر ریٹائرڈ لوگ قابض ہیں: رانا ثناء اللہ

07-03-2024

(ویب ڈیسک) وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کیا رونا کھیلوں کی ہر فیڈریشن پر ریٹائرڈ لوگ قابض ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی میں اولمپکس کیلئے صرف 3 یا 4 ایتھلیٹ کوالیفائی کر پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ہدف طے کر دیے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلوں میں پلیئرز کا میڈل جیتنا دور کی بات کم از کم فیڈریشنز کھلاڑیوں کو کوالیفائی تو کروائیں ورنہ عہدہ چھوڑ دیں۔