سابق کپتان شعیب ملک نے بابراعظم سے متعلق بڑا بیان داغ دیا
07-02-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق بڑا بیان دیدیا۔
مقامی اسپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بابراعظم ٹی20 میں کسی بھی بڑی بین الاقوامی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ہمارا بہترین کھلاڑی کون ہے؟ہمارے بہترین کھلاڑی بابراعظم ہیں، میں صرف ٹاپ 4 سے 5 ٹیموں کے بارے میں بات کر رہا ہوں، کیا بابر ان ٹیموں کی پلیئنگ الیون میں فٹ ہو سکتا ہے؟ آسٹریلیا، بھارت یا انگلینڈ کا صرف اس مخصوص فارمیٹ میں؟ جواب نہیں ہے۔