عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کر دیا، ملاقات کیلئے طلب
07-02-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ملاقات کے لئے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کی قراردادوں کی توثیق کر دی۔ عمران خان نے کہا عمر ایوب اور شبلی فراز نے کٹھن وقت میں کام کیا، یہ 8 فروری کے ہیرو ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جمعرات کو عمر ایوب کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی بھی توثیق کر دی۔