لیسکو میں بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں، 12 اہلکار نوکری سے برخاست

07-02-2024

(لاہور نیوز) لیسکو میں بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، بجلی چوری میں ملوث مزید 12 اہلکار نوکری سے برخاست کر دیئے گئے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کے احکامات پر لیسکو انتظامیہ نے بدعنوان عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، بدعنوانی اور بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث لیسکو کے 12 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ قصور سرکل کے بل ڈسٹری بیوٹر بشیر احمد، میٹر ریڈر کلیم اللہ، میٹر ریڈر غلام مرتضیٰ، میٹر ریڈر غلام سرور، میٹر ریڈر محمد شاہد اور لائن مین ظفر اللہ برخاست ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ننکانہ سرکل کے میٹر ریڈر شہزاد اکرم، میٹر ریڈر منظور حسین، میٹر ریڈر عبداللہ، میٹر ریڈر محمد اکمل، اسسٹنٹ لائن مین حافظ گلباز اور اسسٹنٹ لائن مین محمد عدنان بھی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لیسکو حکام کے مطابق کسی ملزم کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کروایا گیا تھا۔