عمران خان نے بیٹوں سے بات نہ کرانے کیخلاف درخواست دائر کر دی

07-02-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات نہ کرانے کیخلاف درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے 3 جولائی تک جیل انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ان کے وکلا ایڈووکیٹ راجہ نبیل اور عاقل خان نے دائر کی تھی۔ درخواست پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے بات کرنے کیلئے جیل انتظامیہ نے کوئی انتظام نہیں کیا، بچوں سے رابطہ کرنا میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے کوئی سہولت نہیں دی گئی، اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان سے بات کرنا چاہتا ہوں، بیٹوں سے گفتگو کیلئے واٹس ایپ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔