بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز،28 ہزار 393 ملزمان گرفتار

07-02-2024

(ویب ڈیسک) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔

ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب سامنے آرہے ہیں، ترجمان کے مطابق 6ماہ میں صوبہ بھر میں بجلی چوری کے 53 ہزار 918 مقدمات درج کئے گئے۔ تمام اضلاع سے بجلی چوری میں ملوث 28 ہزار 393 ملزمان کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔جبکہ بجلی چوری کے 32 ہزار 822 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کر لئے گئے ۔ قومی خزانےکونقصان پہنچانے والے 3853 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے عائد کروائے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں16397 مقدمات درج کیے گئے  جبکہ 15835 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع میں 660 پولیس اہلکار بجلی چوروں کیخلاف مہم میں معاونت فراہم کررہے ہیں ۔ ملزمان کیخلاف زیرو ٹالرنس اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔