میٹرک اور انٹر کے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعام دینے کی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

07-02-2024

(لاہور نیوز) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلباء و طالبات کو نقد انعام دینے کی سکیم دوبارہ شرو ع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز لینے طلباء و طالبات کو  تعلیمی بورڈز کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے بھی نقد انعام ملے گا۔ طلبہ کو نمایاں پوزیشنز لینے پر نقد انعامات سے متعلق  تجاویز کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات  دینے کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔