محکمہ داخلہ پنجاب نے جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنزجاری کر دیں
07-02-2024
(ویب ڈیسک) محرم الحرام کےلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےتمام مجالس کیلئے 3سطح پرمشتمل سکیورٹی کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اورمجالس کیلئے ایک داخلی اورخارجی راستہ مختص کیا۔ تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی کی جائے،مجالس میں آنے والے ہرشہری کو میٹل ڈیٹیکٹر سےلازمی چیک کیا جائے،مجالس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بنائی جائے۔ لاؤڈ سپیکرصرف مجلس کی حدود تک استعمال کیا جائے اور وقت کی پابندی لازمی ہو گی، نیاز،لنگراور سبیل کی تقسیم سے قبل محکمہ صحت سے چیک کرایا جائے، کار پارکنگ مجالس سےکم ازکم 200 میٹر کے فاصلے پر بنائی جائے۔