وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار

07-02-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کے این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا ، قومی کرکٹرز 2 لیگز کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی 20 کھیلیں گے، اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کے لیے بھی درخواست نہیں بھیجی، 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کے این او سی کے لیے اعظم خان رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔ واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینڈی کی ٹیم نے پک کیا تھاجبکہ صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کے این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا، صائم ایوب کی سی پی ایل کے لیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔