پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار

07-02-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 237 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 061 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 379 پوائنٹس کمی کیساتھ 78 ہزار 824 پوائٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔