پاکستان کے محافظوں کا امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے: وزیراعظم

07-02-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسروں و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک و انتہائی مطلوب سمیت 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، پوری قوم ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔