بینڈیگو اوپن سکواش چیمپئن شپ : پاکستان کے ناصر اقبال نے جیت لی
07-02-2024
(ویب ڈیسک ) پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والی بینڈیگو اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے فرانس کے میٹیاو کاروگیٹ کو تین صفر سے شکست دی۔ ناصر اقبال کی فرانسیسی پلیئر کیخلاف کامیابی کا سکور 4-11، 9-11 اور 1-11 رہا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں ناصر اقبال کی سیڈنگ آٹھویں تھی، انہوں نے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ پلیئر کو شکست دی تھی۔