وہیل چیئر کرکٹ کا ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کرانےکا اعلان

07-02-2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ نے ون ڈے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کرانےکا اعلان کردیا۔

تھائی لینڈ میں ہونےوالے اجلاس میں آئندہ سال جنوری میں پہلا ون ڈے ایشیا کپ تھائی لینڈ میں ہی کرانےکی منظوری دی گئی ہے ،چالیس چالیس اوورز پر مشتمل پہلے ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اورافغانستان کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔ اجلاس میں پہلےٹی 20 وہیل چیئر ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی یو اے ای کو سونپی گئی ہے،عالمی سطح پر وہیل چیئر کرکٹ کی کونسل 2019 اور 2023 میں دو ٹی 20 ایشیا کپ کرا چکی ہے۔