مون سون میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے کا خطرہ
07-02-2024
(ویب ڈیسک) مون سون میں ہیضہ، ڈائریا ، ٹائیفائڈ اور ہیپاٹائٹس اے اور ای پھیلنے کا خطرہ ، محکمہ صحت نے وبائی امراض سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے مون سون میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلہ میں مون سون کے دوران وبائی امراض کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا گیا کہ مون سون میں وبائی امراض کے علاج کیلئے ادویات کا سٹاک یقینی بنایا جائے۔