پنجاب کی 41 شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی
07-02-2024
(لاہور نیوز) پنجاب کی41 شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی، 96 ہزار میٹرک ٹن چینی کی ایکسپورٹ کا کوٹہ جاری کردیا گیا۔
کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف نے چینی کے برآمدی کوٹے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان شوگر ملز کو 2 ہزار 988 میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی، العربیہ شوگر ملز ایک ہزار 660 میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کر سکے گی۔ اشرف شوگر ملز کو 2 ہزار 158 اور اتفاق شوگر ملز کو ایک ہزار 298 میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے،جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کو 10 ہزار 783 میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملی ہے۔ اسی طرح تاندلیانوالہ شوگر ملز 3 ہزار 774 میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کر سکے گی۔