پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس، ریلوے کرایوں میں اضافہ
07-02-2024
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، ریلوے نے فریٹ کرایوں میں اضافہ کردیا ۔
ریلوے انتظامیہ نے فریٹ کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق فریٹ کرایوں میں 3فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی ریلوے نے فریٹ کرایوں میں اضافہ کیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ریلوے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی تھی۔