علی سیٹھی نے ہم جنس پرستوں کے عالمی دن پر اپنی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

07-01-2024

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے ‘ہم جنس پرستوں’ کے عالمی دن پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔

رپورٹ کےمطابق علی سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں اپنی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن گلوکار کی پوسٹ کے کیپشن نے ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔گلوکار نے کیپشن میں چھوٹے علی (اپنے بچپن) سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہیلو چھوٹے! مجھے معلوم ہے کہ کبھی کبھی یہ بہت مشکل ہوتا ہے،جب لوگ آپ کو یہ کہتے ہیں کہ آپ جو ہو، وہ آپ نہ بنو۔ اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن وہی چیز جو آپ کو سب سے مختلف بناتی ہے،وہ زبردست خوبصورتی اور طاقت کا ذریعہ بن جاتی ہے، محبت آپ کی منتظر ہے۔علی سیٹھی نے اس کیپشن کے ساتھ ہیش ٹیگ میں ’ہیپی پرائڈ‘ (Happy Pride) بھی لکھا۔ دراصل! ماہِ جون کے اختتام پر دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں کا دن منایا جاتا ہے اور علی سیٹھی نے بھی یہ پوسٹ ماہِ جون کے اختتام پر شیئر کی، گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اسی دن کی مناسبت سے ہیش ٹیگ ’ہیپی پرائڈ‘ کا بھی استعمال کیا۔ علی سیٹھی کی پوسٹ کے کیپشن نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، گلوکار کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ علی سیٹھی نے امریکا میں اپنے دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کرلی ہے لیکن بعدازاں، گلوکار نے شادی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔