مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیاصورتحال ہے؟جانئے

07-01-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 47  روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ہزار 324  ڈالر ہے۔