وفاق کا ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری کی قانون سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ
07-01-2024
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری کی قانون سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انتخابات ترمیمی بل 2024ء کی منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس چار جولائی کو طلب کئے جانے کا امکان ہے، پارلیمانی کلینڈر کے مطابق سینیٹ اجلاس 8 جولائی کو شیڈول ہے، سینیٹ اجلاس شیڈول سے پہلے طلب کئے جانے پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور نے 4 جولائی کو اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کر دی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ سے انتخابات ترمیمی بل 2024ء کی منظوری لی جائے گی، بل کا مقصد ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹریبونلز کے رکن کے طور پر تقرری کا اہل بنانا ہے۔