پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

07-01-2024

(لاہورنیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں ایک روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے ہوگئی ہے۔