مہنگی بجلی اور مہنگی ایل پی جی پر رکشہ یونین سراپا احتجاج
07-01-2024
(لاہور نیوز) مہنگی بجلی، مہنگا پٹرول اور مہنگی ایل پی جی پر رکشہ یونین سراپا احتجاج بن گئے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، مہنگی بجلی اور ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں پر رکشہ یونین کی پریشانیاں بڑھ گئیں، ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے لاہور پریس کلب کے باہر بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیورز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رکشہ یونین کا کہنا ہے مہنگی ایل پی جی خریدیں یا روٹی کچھ سمجھ نہیں آ رہا، روٹی خریدنے کی سوچیں تو یاد آتا ہے کی بجلی کا بل بھی ادا کرنا ہے۔ مہنگائی کے ستائے رکشہ ڈرائیورز نے اعلیٰ حکام سے فوری ریلیف کا مطالبہ کر دیا۔