انوشے اشرف نے بھی جیون ساتھی چن لیا

07-01-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ انوشے اشرف کا نکاح ممکنہ طور پر آن لائن ہوا ہے جبکہ ان کے چند عزیز و اقارب نے بھی ان کے نکاح میں بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی۔ پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں اداکارہ سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے نظر آئیں۔ انوشے اشرف نے نکاح کا اعلان کرنے کے بعد اپنے دولہا کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، ان کا نکاح شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے شادی سے متعلق بار بار سوال پوچھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ لو جی اب کرلی"۔ دوسری جانب اس خوشی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو نکاح پرمبارکباد موصول ہونے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔