کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے: شاہین آفریدی

07-01-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا  کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے، جو ٹیم پروسیس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔ اس موقع پر ان سے ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال کیا گیا تو شاہین اسے گول کر گئے کہا اس حوالے سے وہ کچھ نہیں جانتے۔