بینک ہالیڈے: تمام بینک و مالیاتی ادارے آج عام لین دین کیلئے بند رہیں گے

07-01-2024

(لاہور نیوز) بینک ہالیڈے کے باعث ملک بھر کے تمام بینک و مالیاتی ادارے عام لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2024 کو بینک ہالیڈے کے باعث تمام بینک، مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عام لین دین کے لئے بند رہیں گے۔ آج تمام مالیاتی ادارے اپنے اکاؤنٹس کلوز کریں گے جس کیلئے تمام ملازمین حسب معمول حاضر ہوں گے مگر صارفین سے کوئی مالیاتی لین دین نہیں ہوگا۔