ملک بھر کے 41 اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

07-01-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر کے 41 اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع، سندھ کے 8 اضلاع جبکہ پنجاب کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے،اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں گھر گھر پولیو مہم چلائی جائے گی جس کے تحت95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ ہم پولیو ویکسی نیشن ٹیمیں شہریوں کے دروازے پر بھیج رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں۔