بچپن میں فضائی آلودگی جوانی میں صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟جانئے

06-30-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ بچپن میں فضائی آلودگی سے نمائش بالغ ہونے پر برونکائٹس کا خطرہ بڑھادیتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے اپنے مطالعے میں پایا کہ برونکائٹس کی علامات ظاہر کرنے والے نوجوانوں کو بچپن میں دھول، جنگلات میں لگنے والی آگ کا دھواں یا راکھ، صنعتی اخراج، گاڑیوں کا دھواں اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے فضائی آلودگیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ بچپن میں فضائی آلودگی ہمارے نظام تنفس پر زیادہ خطرناک اثرات مرتب کرتی ہے جو جوانی تک ہمیں متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے سے نہ صرف بچوں میں دمہ بلکہ ان کی سانس کی صحت کے لیے بھی فوائد ہوں گے۔ واضح رہے کہ برونکائٹس اس وقت ہوتا ہے جب پھیپھڑوں میں ہوا کی بڑی نالیوں میں سوزش ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے شدید کھانسی اور بلغم پیدا ہوتا ہے۔ گھرگھراہٹ، سینے میں درد اور سانس کی قلت دیگر علامات ہیں۔