ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا
06-30-2024
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا۔
قومی ویمنز ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل اور سیدہ عروب شاہ کی قومی ویمنز سکواڈ میں واپسی جبکہ تسمیہ رباب پہلی بار ٹیم میں شامل ہوگئی ہیں۔سکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، گل فیروزہ ، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو ، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔