ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا سفر تمام

06-30-2024

(لاہور نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد سابق کرکٹر و کپتان راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی تمام ہوگیا۔

ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا، 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی باولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا۔ بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بھی بطور ہیڈکوچ بھارتی ٹیممیں  سفر اختتام پذیر ہوگیا، واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ راہول ڈریوڈ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آخری اسائنمنٹ تھا۔