پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان، سہولت 15 جولائی تک مؤثر رہے گی

06-30-2024

(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہو گا، لاہور،اسلام آباد اور پشاور سے دو طرفہ کرایہ 86 ہزار روپے علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے تھا جو کم کر کے 86 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک مؤثر رہے گی، پاکستان سے مدینہ منورہ جانےوالے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔