فواد چودھری موجودہ پی ٹی آئی قیادت کیخلاف کھل کر سامنے آگئے

06-30-2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حامد خان اور رؤف حسن پر تنقید سے کچھ دوست روک رہے ہیں، اس لیڈر شپ کے ہوتے امکان نظر نہیں آ رہا کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان باہر آجائیں، موجوہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی تعلقات نبھانے کے لیے سارا الیکشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی گود میں ڈال دیا، موجودہ پی ٹی آئی قیادت جھوٹی اور احمقانہ باتیں کر رہی ہے، کیا عدالتوں کے ذریعے کبھی سیاسی لوگ رہا ہوئے ہیں؟ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ  مجھ پر 47 مقدمات ہیں، ٹویٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہو جاتا ہے، کچھ رہنما پشاور سے آ کر لاہور جلسے کر جاتے ہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔