ماہرہ خان کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

06-30-2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی سپرسٹار ماہرہ خان کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اٹلی میں سیرو تفریح میں مشغول ہیں ، حال ہی میں انہوں نے اٹلی کے دلکش مناظر سے محظوظ ہوتے ہوئے کچھ تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کر گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں ماہرہ خان کو اٹلی کے حسین سیاحتی مقام اور ڈوبتے سورج کا نظارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر ماہرہ کے زیب تن کیے لباس پر مداحوں کی جانب ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ماہرہ خان ان تصاویر میں تین مختلف مغربی طرز کے لباس میں ملبوس نظر آئیں جن میں وہ کافی بولڈ دکھ رہی تھیں،سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں شدید تنقید کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔