مایا علی کو کس کی تلاش؟ مداح جاننے کو بے تاب
06-30-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی بے رنگ تصاویر شیئرکیں جن کے کیپشن نے مداحوں کو سوالات پر مجبور کردیا۔ مذکورہ بے رنگ تصاویر میں مایا علی نے ٹراؤزر کے ساتھ شرٹ زیب تن کررکھی ہے جبکہ کلائی میں گھڑی اور کھلی زلفوں میں اداکارہ کا حسن مداحوں کو گرویدہ بنارہا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں مایا علی نے لکھا کہ" جب تک تمہیں تلاش نہ کرلوں" تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کو کس کی تلاش ہے۔ مایا علی کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے جہاں تعریفی کمنٹس کی برسات کی جارہی ہے وہیں مداح یہ جاننے کو بھی بے تاب ہیں کہ انہیں کس کی تلاش ہے۔