سبزیاں بدستور غریب کی پہنچ سے دور، ٹماٹر 20 روپے فی کلو مہنگے
06-30-2024
(لاہور نیوز) شہر کی مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں، ٹماٹر 20 روپے فی کلو مہنگے ہو گئے۔
سبزی مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر 20 روپے فی کلو مہنگے ہو گئے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 145 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں ٹماٹر 180 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے، پیاز کا نرخ 110 روپے کلو مقرر ہوا ہے لیکن مارکیٹ میں پیاز 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ لیموں دیسی کا سرکاری نرخ 20 روپے اضافے سے 295 روپے کلو مقرر ہے مگر مارکیٹ میں لیموں 500 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی 80 اور پھول گوبھی 180 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ لہسن 500 اور ادرک 800 روپے کلو تک فروخت ہو رہا۔ دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخ میں چار روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، برائلر گوشت کا نرخ 396 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے بدستور 250 روپے فی درجن پر برقرار ہے ۔