قومی ویمنز فٹسال ٹیم اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں شرکت کریگی

06-30-2024

(لاہور نیوز) اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ویمنز فٹسال ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا گیا۔

پی ایف ایف کے مطابق قومی ویمنز فٹسال ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، ایونٹ آئندہ سال مئی میں کھیلا جائے گا۔ چیئرمین این سی ہارون ملک نے کہا ہے کہ پہلی بار ویمنز فٹبال ٹیم اے ایف سی میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، ویمنز کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع دینا بہت ضروری ہے۔