ٹی 20 ورلڈ کپ: افغان پلیئرز انفرادی کارکردگی میں سرفہرست

06-30-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے افغان پلیئرز سرفہرست رہے۔

افغان ٹیم کے اوپنر رحمنٰ اللہ گرباز 281 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے، بھارت کے روہت شرما نے 257، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 255 اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک نے 243 رنز سکور کئے۔ افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 17، 17 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنوبی افریقہ کے اینرخ نورکیا اور بھارت کے جسپریت بمرا نے 15، 15 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ارشدیپ سنگھ اور فضل الحق فاروقی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ بھارت کے جسپریت بمرا نے ٹورنامنٹ میں 110 ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ ان کا ٹورنامنٹ میں اکانومی ریٹ 4.17 رہا جو کہ ٹورنامنٹ کا ایک ریکارڈ ہے۔